مودی کا مخالفانہ بیان سیاسی حربہ ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد ... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کا پاکستان مخالف بیان سیاسی حربہ ہے ۔ ہند میں انتخابات قریب ہیں ۔ اس لئے یہ حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہندوستانی دزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا تھا ۔ ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک لڑائی سے سدھر جائے ۔یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی ۔ پاکستان کے خلاف مبینہ سرجیکل اسٹرئیک کو را ت بھر خود مانیٹر کیا ۔