Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹی ائیر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کی ہدایت

کراچی ...پی آئی اے حکام نے موٹی ائیر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کا حکم دے دیا۔ سرکلر میں مقررہ حد سے 30 پاونڈ اضافی وزن وا لی ائیر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ ا ئیر ہوسٹں اپنا وزن مقررہ حد کے مطابق لائیں ۔زیادہ وزن والی ائیر ہوسٹسز کو گراونڈ کردیا جائے گا۔ پی آئی اے کے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ قد کی ایئر ہوسٹس کا وزن 150 پاونڈ یعنی 68 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ دریں اثناءفضائی میزبانوں کا موقف ہے کہ مختصر وقت میں 25 پاونڈ وزن کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

شیئر: