Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ڈیم پر کام کب شروع ہوگا؟؟

اسلام آباد:  چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ آئندہ 2 ہفتوں میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ مہمند ڈیم بہت منفرد منصوبہ ہے۔  اس طرح کا ڈیم چار پانچ دہائیوں کے بعد بننے جا رہا ہے ۔
چیئرمین نیب کا میڈیا بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے ۔ چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا کہ مہمند ڈیم اور اس کا پاور ہاؤس 5 سال تک مکمل ہو گا، اس منصوبے پر لاگت کا کل تخمینہ 310ارب روپے تک ہے ۔

شیئر: