Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کا وزیر اعظم کو ایک اور ’’یو ٹرن‘‘ کا مشورہ

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرا عظم کو ایک اور یو ٹرن لینے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات اور موقف سے یو ٹرن لے لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لورالائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے شہید اہل کاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں تاہم جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہو گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے ہمدردوں اورسہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے ۔
 

شیئر: