معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی طبیعت کی ناسازی کی خبر آتے ہی پورے ملک میں دعاوں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا : طارق جمیل صاحب کے لیے پوری قوم دعا گو ہے چند دن قبل مولانا نے دعاؤں سے نوازا تھا آج ہم سب اُن کے لیے دعا گو ہیں، ان شا اللہ وہ جلد گھر واپس آئیں گے، اطلاعات کے مطابق مولانا صاحب بخیر و عافیت ہیں اور ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : اللٰہ مولانا طارق جمیل صاحب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد از جلد صحتیاب کرے۔آپ کی دینِ اسلام اور قوم کے لیے بے حد خدمات ہیں۔ دعا ہے کہ اللٰہ آپ کو کسی بھی قسم کے خطرے سے جلد باہر نکالے۔ آمین!
باسط علی سدوزئی نے مولانا کی تصویر کے ساتھ لکھا : عالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کی طبیعت قدرے بہتر ہے، انجیو گرافی کے بعد نماز ادا کرتے ہوئے۔ ماشاء اللّٰہ۔ اللہ تعالی مولانا کو جلد از جلد مکمل طور پر صحت یاب کریں. الہی آمین۔
خان عالم نے کہا : وہ جو ہمیشہ امت کو جوڑنے کی دعائیں کرتا ہے آج اس کے لئے دعا کریں ۔ اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
سہیل احمد نے ٹویٹ کیا : امت کو ایک ہونے کا درس دیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل صاحب کو صحت یابی عطا فرمائے تا کہ وہ بھولے بھٹکوں کو سیدھا راستہ دکھاتے رہیں۔
صفیہ دیا نے کہا : مولانا طارق جمیل صاحب کو اسوقت ہم سب کی دعاوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہّ انکو صحت عطافرمائے۔ اپنی دعاوُں میں یاد رکھئیے مولانا صاحب کو !! ان جیسے عالم نایاب ہیں اس دور میں۔
ڈاکٹر فرحان نے ٹویٹ کیا : سب دوستوں سے مولانا طارق جمیل کی صحت کی دعا کی اپیل ہے۔
محمد عمیر خان نے لکھا : الحمدللہ ! مولانا طارق جمیل کی صحت اب ٹھیک ہے ۔مولانا سینے میں تکلیف کے باعث انجیوگرافی کے لیے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اللہ ان کو جلد از جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں اور ان کا پرشفقت سایہ امت مسلمہ پر تادیر قائم رکھیں ۔آمین