Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیر جیل میں سرچ آپریشن

کراچی: شہر قائد کی ملیر جیل میں تلاشی کی کارروائی کی گئی اس دوران قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملیر جیل میں آج صبح سرچ آپریشن کیا ا ور اس دوران مختلف بیرکس کی تلاشی لی۔ تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔ اس موقع پر جیل میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف بیرکس کی تلاشی بھی لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں آپریشن شہر قائد میں جاری دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے باعث کیا گیا۔ گزشتہ سال کے آخر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کردیا تھا جبکہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔
 
 

شیئر: