راجن پور: اونٹوں کا دنگل، رانی نے راجا کو پچھاڑ دیا
راجن پور : راجن پور میں سجا اونٹوں کا دنگل جس میں رانی نے راجا کو پچھاڑ کر بازی جیت لی۔پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کے ضلع راجن پور کے نواحی علاقہ روجھان کے کچہ میں میلہ سج گیا جس میں علاقے کے عوام کی تفریح کے لیے اونٹوں کا دنگل کرایا گیا۔ مقابلے کے لیے دور دراز سے لوگ اپنے اونٹوں کو ان مقابلوں کیلئے لے کر پہنچے ہوئے تھے ۔ اس میلے میں سب سے خوبصورت اور بڑا مقابلہ راجن پور کی اونٹنی رانی اور بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے اونٹ راجا کے مابین رہا جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ آخر کار رانی نے راجا کو پچھاڑ کر مقابلہ جیت لیا۔ رانی کی جیت پر اس اونٹنی کے مالک اوراس کے ساتھیوں نے خوشی سے رقص کیا اور جیت کا جشن منایا۔ ان مقابلو ں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کے ثقافتی میلوں میں اکثر جانوروں کے طرح طرح کے مقابلے کرائے جاتے ہیں جو علاقائی ثقافت اور تفریح سمجھی جاتی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں