Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آوارہ اونٹ کے سبب سنگین حادثہ ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

مکہ مکرمہ .... شاہراہ پر آوارہ اونٹ کے سبب سنگین حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اللیث ، غمیقہ شاہراہ پر پیش آیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق حادثے میں 3 گاڑیاں ٹکرا گئیں ۔ حادثہ شاہراہ پر آجانے والے اونٹ کی وجہ سے پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار گاڑی شاہراہ پر نکل آنے والے اونٹ سے ٹکرا گئی اسی اثناءٹکرانے والی گاڑی کے پیچھے آنے والی دو اور گاڑیاں اس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں ۔ 

شیئر: