Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور: مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی کمپنی کو دیے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی کمپنی کو دے کر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مشیر کو ڈیم کی تعمیر کے لیے 309 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جانا تشویش ناک ہے۔ مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نوازنے کے لیے دوسری کمپنیوں کی پیشکش کو مسترد کیا گیا۔ کیا دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفکیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی؟ صرف ایک بولی کے بعد ہی مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے اوروزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کو اس کی وضاحت دینی چاہیے ۔
 
 

شیئر: