Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی چیئرمین سینیٹ کو حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق خبروں کے بعد معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور ن لیگ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتوا امورپربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں حکومت اور ن لیگ نے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجا ظفرالحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی کھوکھرنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو چیئرمینی سینیٹ کوہٹایا بھی جاسکتا ہے ۔
 

شیئر: