وفاق جس طرح کام کررہا ہے، آگے نہیں بڑھ سکتے‘ مراد علی شاہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران انڈے اور مرغیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورنر کو ہم تعینات کرتے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اور گورنر کو وزیراعلیٰ اور کابینہ کی ایڈوائس پر کام کرنا ہوتا ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا تھا گرین لائن کے لیے بسیں ہم لے آئیں گے۔ ہم نے کہا بالکل لے آئیں۔ گورنر صاحب نے شاید وزیراعظم سے ملاقات کے منٹس پڑھے نہیں تھے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت ایسے کام کرے گی تو کہاں آگے بڑھ سکتی ہے۔ ان کا پلان 100 دن کا تھا، جو آپ سب نے دیکھ لیا۔ 6 ماہ میں ایف بی آر کی وصولی دیکھ لیں۔ انڈے اور مرغیوں کے سوا کچھ ہوا؟ انہوں نے کہا کہ میڈیا اصل چیزوں پر دھیان نہیں دے رہا جب کہ مجھے آج مجھے نیب کی طرف سے کوئی نوٹس آیا ہے ۔