ممبئی۔۔۔ ممبئی میں سعودی قونصل خانے نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری کیرلہ کے شہر کوچی میں ہونے والے مظاہروں کے قریب نہ جائیں۔ ان دنوں وہاں ہنگامے اور مظاہرے ہورہے ہیں۔ مبینہ علاقے میں موجود سعودی شہری محفوظ رہائش پر رہنے کا اہتمام کریں۔ خطرات ٹلنے تک رہائش سے باہر نہ نکلیں۔ ہنگامی حالت میں 00919892019444سے رابطہ کرکے مدد طلب کرلیں۔کیرلہ میں خواتین کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت دیئے جانے پر 2روز سے مظاہرے جاری ہیں اور وہاں پہیہ جام ہڑتال ہورہی ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے ستمبر 2018 ءکو قدیم مندر میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردی تھی جسے مندر کے لوگوں نے مسترد کردیا ہے۔