جدہ۔۔۔2.1 فیصد سعودی خاندانوں نے گھروں میں انٹرنیٹ سروس کی مخالفت کر دی ۔ محکمہ شماریات نے 2018ء میں کئے گئے رائے عامہ کا جائزہ جاری کر دیا ۔ اس میں بتایا گیاہے کہ 2.1فیصد سعودی خاندان انٹرنیٹ کے شدید مخالف ہیں ۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ اگر انٹرنیٹ ان کے گھروں میں آگیا تو ان کی پرائیویسی متاثر ہو گی ۔ گھر کا امن و امان بھی متزلزل ہو سکتا ہے ۔ان میں سے 41.6فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ استعمال کرنا نہیں آتا ۔ ان میں سے 2.8فیصد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی مہیا نہیں ۔ 21.3فیصد کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ کی کوئی ضرورت نہیں، اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔ 30.4فیصد کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی لاگت بہت زیادہ ہے۔ ان کے بس سے باہر ہے اس لئے انہیں انٹرنیٹ نہیں چاہئے ۔