کیپ ٹاون ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے6 وکٹوں پر 382 رنز بنا لئے
کیپ ٹاون: ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 382 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 205 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔دوسرے روم کے آغاز میں 26 رنز کے اضافے کے ساتھ ہاشم آملہ اور بریون پویلین لوٹ گئے، 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسس اور باووما نے 156 رنز کی اہم شراکت قائم کی ، باووما 75 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔پروٹیز کپتان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور ڈی کوک کے ساتھ مل کر 51 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، ڈوپلیسس 103 رنز بنا کر شاہین آفریدی نے کیچ آوٹ کرادیا۔کھیل ختم ہوا تو ڈی کوک 55 اور فلینڈر نے 6 رنز بنا لیے تھے، پورے دن کے کھیل ممیں صرف 4 وکٹیں گریں۔ قبل ازیں سرفراز احمد کے 56 اور شان مسعود کے 44 رنز کے علاوہ گرین کیپس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھرریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 177 رنز پرآوٹ ہوگئی تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے 3جبکہ محمد عامر،محمد عباس اورشان مسعود نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ہے ، یاسر شاہ نے 21اوورز میں 79رنز دیئے لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں