Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سلنڈر دھماکہ، عمارت گر گئی،7 ہلاک

 نئی دہلی۔۔۔۔ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت گرنے کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ مغربی دہلی کے سودارشن پارک کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر سلنڈر گیس کا دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں عمارت میں کام میں مصروف 7 افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد کو بچا لیا گیا جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

شیئر: