Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی حکومت ہر گھر کے دروازے تک لائیں گے، مودی

نئی دہلی ۔۔۔ وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ وہ ہر گھر تک مرکزی حکومت کی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔ یہاں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے کام کرنے کے طریقے سے لوگوں کو لگتاتھا کہ نئی دہلی بہت دور ہے لیکن موجودہ حکومت اس طرح کام کررہی ہے تاکہ لوگ محسوس کریں کہ نئی دہلی ان کے دروازے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے دوروں سے اتحاد کا ماحول دیکھنے کو ملا جس سے بیحد خوش ہوں۔ اپنے دور  میں شمال مشرق کا 30مرتبہ دور کیا۔انہوں نے یہاں 8منصوبوں کا افتتاح اور 4کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جن کی لاگت 15ہزار کرو۔ روپے ہے۔ ان منصوبوں سے علاقے کے لوگوں کی زندگی آسان ہوجائیگی۔

شیئر: