آئندہ انتخابات میں کامیابی مل سکتی ہے، سبرامنیم سوامی
نئی دہلی۔۔۔ ہندوستانی حکمراں جماعت کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی ہی جماعت کی الیکشن پالیسی کو بے نقاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا ہے کہ ہندوتوا کو مزید پھیلائیں کیونکہ اسی سے ہمیں آئندہ انتخابات میں کامیابی مل سکتی ہے ۔ماضی کے برعکس 2014کے انتخابات میں ہم نے ہندوﺅں کو جوڑا اورمسلمانوں کو توڑا اس لیے تو ہمیں انتخابات میں کامیابی ملی، گڈگورنس اوراورکارکردگی وغیر سب کہنے کی باتیں ہیں ہم نے اس پر انتخابات نہیں جیتے تھے،ہندوستانی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہاکہ ہماری حکومت کو ہندوتوا کو مزید پھیلانا اوراجاگرکرنا چاہیے تھالیکن ایسانہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ آج تک ہندوستان کی70سالہ سیاست میں ہندوﺅں کو ذاتوں،مذہب،زبانوں میں بانٹاجاتارہا،ہندوﺅں کو الگ کرکے اقلیتوں کو جوڑاجاتارہا،مگر ماضی کے برعکس2014کے انتخابات میں ہم نے ہندوﺅں کو اکٹھا کیا اورمسلمانوں کو مسلمانوں سے الگ کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں ہم نے پہلے شیعہ اوربوہرہ برادری کو مسلمانوں کے ووٹ بینک سے الگ کیا، بالخصوص سنی گروپ کو مسلمانوں کے ووٹ بینک میں تنہا کردیاجس کے بعد ہمیں انتخابات میں کامیابی ملی۔ گڈگورنس اور اور کارکردگی وغیر سب کہنے کی باتیں ہیں۔