کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیں گے،فوجی ترجمان
راولپنڈی.... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فوج کنٹرول لائن پر ہند کے کسی بھی مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا پر نظر آنے والی جنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہند سے خطرہ مستقل ہے اسی لیے لئے بطور پروفیشنل آرمی اس کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔