حوثی جیل میں ازبک ڈاکٹر ہلاک
ریاض ۔۔۔ ”اب“ صوبے کے یریم شہر میں حوثی باغیوں کی جیل میں بند ہڈیوں کا ازبکستانی ڈاکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق عزام نامی ازبکستانی ڈاکٹرشہر کے ”ساری“میڈیکل سینٹر میں ہڈیوں کے سرجن کے طور پر کام کررہا تھا۔ یریم کی ایک یمنی خاتون سے شادی کئے ہوئے تھا۔2 بچوں کا باپ تھا۔ اسے اغوا کرکے جیل میں ڈال دیا گیاتھا۔ انجانے حالات میں جیل ہی میں دم توڑ گیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ اس پر تشدد کیا گیا تھا۔