Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز:پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکست

کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کو اوٹ کلاس کرتے ہوئے کیپ ٹاون میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیولینڈز گراونڈ پر کھیلے گئے اس ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کو 3ٹیسٹ کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی پہلی اننگز 177رنزکے جواب میں میزبان ٹیم نے 431رنز بنا کر پاکستان کی ٹیم کے ہر شعبے کاپول کھول دیا۔254 رنز کی برتری کا بوجھ لئے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 294رنز بناکر 41رنزکا ہدف دے سکی۔چوتھے دن کے آغاز میں ہی جنوبی افریقہ نے 9.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔چوتھی اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے واحد وکٹ لی جنہوں نے تھیونس ڈی براون کو آوٹ کیا۔دوسرا ٹیسٹ 9وکٹوں سے جیتنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔پہلا ٹیسٹ سنچورین میں جنوبی افریقہ نے 6وکٹوں سے جیت لیا تھا۔سیریز کے دونوں ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کی مجموعی کارکردگی ناقص رہی۔شان مسعود کے 61،اسد شفیق کے 88اوربابر اعظم کے 72رنز کی دوسری اننگز کے باعث پاکستان ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ان کی انفرادی بیٹنگ کے باعث ٹیم کا اسکور 294رنزتک پہنچ گیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پیئر (دونوں اننگز میں صفر) پر آوٹ ہونے والے جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسس نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے سیریز کے دوسرے میچ میں اب تک کی واحد سنچری اسکور کی اور کیپ ٹاون ٹیسٹ کے مین آف دی میچ رہے۔اس اننگز میں شاہین آفریدی اور محمد عامر نے 4، 4 جبکہ شان مسعود اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر اظہر علی ایک آسان کیچ لینے میں ناکام ہوگئے، جو کریز پر نئے آنے والے بیٹسمین ٹینڈائی باووما کا تھاانہوں نے موقع ملنے کے بعد 75 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑی سبقت دلانے میں مدد کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: