Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سمبا “ کی کہانی کے باعث فلم پر تنقید

فلم ساز روہت شیٹی کی گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ایکشن رومانٹک فلم ’سمبا‘ اگرچہ ایک ہی ہفتے میں دنیا بھر سے 200 کروڑ کمانے میں کامیاب گئی تاہم فلم کی کہانی کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جہاں فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اور’گول مال‘ ٹیم کو دکھائے جانے پر رنویر سنگھ بھی روہت شیٹی پربرہم ہوئے تھے، وہیں اب مداحوں اور تنقید نگاروں نے بھی فلم ساز کو کہانی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔’سمبا‘ کی کہانی ایک لڑکی سے زیادتی اور اس کے قتل کے گرد گھومتی ہے، جو لاوارث بچوں کو تعلیم دیتی ہیں اور وہ رنویر سنگھ کی منہ بولی بہن بھی ہوتی ہیں۔’سمبا‘ پر تنقید کے حوالے سے روہت شیٹی نے کہا کہ ان کی فلم کوئی پہلی فلم نہیں، جس میں اس طرح کی کہانی دکھائی گئی ہو تاہم ان کی فلم میں اس کہانی کو منفرد انداز میں پیش کیا گیاہے۔ سینسر بورڈ نے بھی فلم کو ریلیز کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ کریئر کے اس درجے پر ہیں، جہاں انہیں زیادتی کے منظر دکھا کراپنی فلم فروخت کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

شیئر: