Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سعودی سلام“ فورم کا افتتاح

ریاض ۔۔۔ سعودی سلام فورم کا افتتاح دارالحکومت ریاض کے کانفرنس سینٹر میں کردیا گیا۔فکری، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں اچھوتی صلاحیتوںکا مظاہرہ کرنے والے سعودی نوجوان اور ثقافت، ورثے، فنون اور سعودی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والی عالمی شخصیات فورم میں شریک ہیں۔ اسکا اہتمام سلام پروجیکٹ کی جانب سے کیا گیا۔ پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فہد السلطان نے بتایا کہ 2015ءسے ہم پرامن بقائے باہم، روا داری اور دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کا مشن چلائے ہوئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں 50فلمیں پیش کی گئیں۔ ان میں سے 5فلموں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا جنہیں ڈیڑھ لاکھ ریال کے انعامات دیئے گئے۔
 

شیئر: