Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی قائدین مضبوط جی سی سی پر متفق

ریاض ۔۔۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے کہا ہے کہ خلیجی قائدین جی سی سی کے اہداف و مقاصد کے پابند ہیں۔ خلیج کو درپیش جملہ چیلنجوں سے نمٹنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے جملہ توانائیاں بروئے کار لانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ وہ ریاض میں سعودی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں طلباءسے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جی سی سی 38برس سے مختلف آزمائشوں پر پوری اترتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی سی سی کے اتحادی اور بین الاقوامی شریک کار چاہتے ہیں کہ کونسل علاقائی اتحاد کے طور پر خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردارادا کرتی رہے۔
 

شیئر: