Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران ذمہ دار انسان، بہترین باپ ہیں، راجیش

 بالی وڈ   اداکار راجیش جئیس کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی ایک ذمہ دار انسان ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کے دوران کام کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی اداکار عمران ہاشمی کو نہایت ذمہ دار انسان پایا اور وہ ایک بہترین باپ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے وہ اپنے بیٹے کا خیال رکھتے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ وہ  اچھے باپ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے شہری بھی ہیں۔  ’’چیٹ انڈیا‘‘کے  بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے معاشرے کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے اور اس فلم کے ذریعے وہ لوگوں تک مثبت پیغام پہنچاتے نظر آئیں گے۔  ’’چیٹ انڈیا‘‘ 18جنوری کو  ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: