Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنڈ کی عدم دستیابی پر ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ سے معذرت

لاہور:فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان نے ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کی میزبانی سے معذرت کرلی۔ایشین اسنوکر ایونٹ رواں سال اپریل میں کراچی میں شیڈول تھا اور اس میں 15 سے زائد ممالک کے پلیئرز کی شرکت متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق 3 سال بعد ملنے والی ایشین اسنوکر کی میزبانی سے پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے ہاتھ کھینچ لیا اور اب ایشیائی ایونٹ قطرمیں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے بڈنگ میں ایونٹ ہوسٹنگ رائٹس گزشتہ سال مئی میں خریدے تھے جبکہ ڈالرزکی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہوگیا۔ایونٹ کیلئے 3 رکنی قومی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی جو کہ بابر مسیح ،محمد بلال اور ماجد علی پر مشتمل ہوگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: