Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد جمع

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری نثار 2018ءکے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں تاہم بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقے کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔ اس کیلئے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ءمیں ترمیم کی جائے ۔
 
 

شیئر: