Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پناہ گزینوں کی حقیقی کہانی دنیا تک پہنچانا چاہتی ہوں،ملالہ

  اسلام آباد... نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے بارے میں تو بہت کچھ سنتے ہیں ہم ان پناہ گزینوں کی نہیں سنتے۔اپنی کتاب کے سلسلے میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ دنیا کو پناہ گزینوں کے تجربات کے بارے میں حساس رویہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی کتاب کے ذریعے پناہ گزینوں کی کہانی کو حقیقی رنگ میں دنیا تک پہنچانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود اس نوعیت کے تجربے سے گزرنے کی وجہ سے دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے احساسات کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں۔ملالہ نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے دنیا میں جہاں بھی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ وہاں مثالی ہمت اور جذبہ نظر آیا۔

شیئر: