کیا آپ پانچ منٹ میک اپ تکنیک کو سمجھتی ہیں ؟ کیا آپ کے پاس گھر سے نکلتے وقت ، یونیورسٹی یا آفس جاتے وقت اتنی فرصت ہوتی ہے کہ آپ خود کو میک اپ سے سنوار سکیں اور ایک بھرپور ، تروتازہ لک حاصل کرسکیں ؟ میک اپ تکنیک سے ناواقف خواتین یا تو چہرے کی معمولی سی آرائش میں بھی بہت سا وقت برباد کردیتی ہیں یا پھر وقت کی قلت کے سبب اس جانب توجہ ہی نہیں دیتیں . اگر آپ اپنے لیے بہترین میک اپ روٹین منتخب کرلیں تو اپنے صبح کے کام نمٹانے ، ناشتہ کرنے اور اپنا بیگ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ محض پانچ منٹ میں آپ خود کو تیار کر سکتی ہیں . سب سے پہلے چہرے پر موسچرائزر لگائیں جس میں ایس پی ایف کی خوبیاں موجود ہوں . اسطرح موسچرائزر ، پرائمر اور فاؤنڈیشن سب ایک ہی چیز میں مل جائے گا اور محض دومنٹ میں آپکی جلد تروتازہ اور خوبصورت دکھائی دینے لگے گی . اسکےبعد آئی لائنر لگائیں . ایک منٹ میں آپ آنکھوں کے گرد باریک سی لائنر کی ڈوری کھینچ سکتی ہیں . پھر بلش کی باری آتی ہے . اسکے بغیر میک اپ ادھورا اور پھیکا محسوس ہوتا ہے . ایک منٹ میں چہرے کی اس ضرورت کوپورا کیا جاسکتا ہے. اسکے بعد ایک منٹ میں چہرے کو ہائی لائٹر سے پرکشش اور تروتازہ بنائیں اور سب سے آخر میں لپ گلوس یا لپ اسٹک کے ساتھ اپنا لک مکمل کرلیں . ایک منٹ سے کم میں آپ اس کام سے فارغ ہو سکتی ہیں . یوں صرف پانچ منٹ میں آپ اپنے چہرے کا بہترین تاثر قائم کرسکتی ہیں اور پورے اعتماد کے ساتھ دوسروں کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کام کی احسن انداز میں تکمیل کر سکتی ہیں .