پلاسٹک سرجری پر 2غیر ملکی گرفتار
ریاض ۔۔۔ ریاض پولیس نے بلااجازت گھر گھر پلاسٹک سرجری کرنے والے 2غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں اجازت نامے کے بغیر گھروں میں جاکر پلاسٹک سرجری کا کام کررہے تھے۔ وزارت صحت نے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی خلاف ورزی نظر آنے پر 937پر رابطہ کریں۔ وزارت صحت نے مملکت بھر میں ایمرجنسی وارڈز پر 150چھاپے مار کر 363خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں