Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بیکار گاڑیاں ہٹانے کی مہم

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ماتحت بلدیاتی کونسلیں مقدس شہر کے مختلف محلوں خصوصاً کچی بستیوں میں سڑکوں، میدانوں ، فٹ پاتھوں پر کھڑی خراب گاڑیاں ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ الشوقیہ بلدیہ کے افسران 200گاڑیاں اٹھوا چکے ہیں جبکہ المعابدہ میں 31اور العتیبیہ میں 12گاڑیاں ہٹوائی گئیں۔ تمام بلدیاتی کونسلیں تباہ حال گاڑیوں پر انتباہ چسپاں کرکے مالکان کو اپنی گاڑی از خود ہٹانے کی مہلت دے رہی ہیں۔ میونسپلٹی نے مالکان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنی بیکار گاڑیاں ہٹوا لیں۔ اس کےلئے وہ 940سے رابطہ کرکے سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: