آگرہ ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، 3ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے ربوپورا تھانہ علاقے سے گزرنے والے جمنا ایکسپریس وے پر دردناک حادثہ پیش آیا۔آگرہ کے رہنے والے کارتک اپنی بہن کی شادی کی شاپنگ کرنے کیلئے نوئیڈا آئے ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے اپنے ہونیوالے بہنوئی انکُر کو بھی ساتھ لے لیا۔نوئیڈا میں شاپنگ کے بعد انکُر اپنی ہونیوالی اہلیہ نیہا اور اس کے بھائی کارتک اور بہن کواپنی کارمیں بٹھا کر آگرہ واپس جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کار میں سوار انکُر، نیہا اور کارتک کی لاشیں باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے گریٹر نوئیڈا کے نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔