Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین پاسپورٹ پر 33ملکوں میں ویزا فری انٹری

لندن .... دنیا کے مختلف ممالک کے پاسپورٹس کا عالمی انڈیکس جاری کر دیا گیا ۔جاپانی پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا۔ جاپانی شہری190ممالک میں بغیر ویزے داخل ہوسکتے ہیں۔سنگاپور اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔ جرمن پاسپورٹ تیسری پوزیشن پر چلا گیا۔ امریکی پاسپورٹ چھٹے جبکہ پاکستان کا نمبر 102 ہے ۔ہینیلی انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔ 2018میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن 104 ویں تھی۔ اب 2 درجے بہتر ہوئی ہے۔ گرین پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے کم از کم33ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سے کم درجے کے پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں میں صومالیہ، شام، عراق اور افغانستان ہیں۔گزشتہ برس سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار دیا گیا تھا۔اس پاسپورٹ پر 189 ممالک میں داخلہ بغیر کسی پیشگی ویزے کے ممکن ہے۔

شیئر: