جازان : ڈینگی میں متعدد افراد مبتلا
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
جازان ۔۔۔ جازان کے اسپتالوں نے اعتراف کیا ہے کہ انکے یہاں ڈینگی میں مبتلا متعدد مریض زیر علاج ہیں۔ مریضوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں۔ بعض مریضوں کی بابت ڈینگی میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے۔ معائنہ جات جاری ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہناہے کہ ان دنوں ہمارے یہاں مچھر بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ پتہ نہیں سرکاری ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے کیونکر قاصر ہیں۔