پاکستان سمیت7ممالک کے تارکین کو کویت کا ویزہ جاری کرنے پر پابندی
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
کویت: کویتی محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ 7ممالک کے تارکین کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی ہے۔ ان میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، افغانستان، یمن، ایران، عراق اور شام کے تارکین شامل ہیں۔ کویت میں ان 7ممالک کے تارکین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار 365 ہے۔ محکمہ اقامہ تحت کام کرنے والے شماریات کے ادارے کے مطابق کویت میں مقیم پاکستانیوں کی کل تعداد107084ہے۔ ان میں سے وقتی اقامہ کے حامل افراد 2352ہیں۔ حکومتی اداروں میں کام کرنے والے 3296جبکہ نجی شعبے سے وابستہ افراد 75630ہیں۔ تجارتی لائسنس کے حامل پاکستانیوں کی تعداد20ہے ۔ گھریلو عملے کی تعداد1869ہے۔ عائل پروگرام میں رجسٹرڈ افراد 23870ہیں جبکہ طالب علم کے ویزے پر21افراد موجود ہیں۔