پارٹی کی مینجمنٹ کمیٹی اور 3ریجنوں کی باڈیز تحلیل کردی گئی، عبدالقیوم خان
الاحساء( ثناءبشیر )پاکستان تحریک انصاف سینٹرل ریجن کے سابق صدر عبدالقیوم خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے سنٹرل ریجن، ویسٹرن ریجن اور ایسٹرن ریجن کی باڈیز کو تحلیل کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے آرگنائزر ذوالقرنین علی خان نے جاری کر دیا ہے جبکہ پارٹی کے نظم و ضبط کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چیئرمین بھی ذوالقرنین علی خان ہونگے جبکہ عدنان ظہیر خواجہ، عبدالقیوم خان، ظفر علی خان، افضل عباس، ڈاکٹر خالد خان اور غلام مصطفی خان شامل ہیں ،عبدالقیوم خان نے بتایا کہ سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ ورکرز موجود ہیں جن کی کاوشوں سے پی ٹی آئی حکمران جماعت بن کر ابھری ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تحریک انصاف مشرق وسطیٰ میں ماضی میں کی گئی شاندار کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ رکھتی ہے اسی عزم اور ارادے کے تحت پارٹی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں مڈل ایسٹ کے آرگنائزر ذوالقرنین علی خان بہت جلد پاکستان میں پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ سعودی عرب میں پارٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے تاہم پارٹی امور کو بہتر چلانے کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کام کرے گی