Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کا کنٹرول توڑنے کیلئے ایک ہزار سعودیوں کی مفت ٹریننگ

ریاض۔۔۔ ریاض ایوان تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مفت ٹریننگ 20 تا 22 جنوری کی جائے گی ۔ اس میں ایک ہزار سعودی خواتین و حضرات کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طور طریقے بتائے، سکھائے اور سمجھائے جائیں گے۔ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین لیبر مارکیٹ اور فروغ افرادی قوت کمیٹی کے چیئرمین منصور الشثری نے بتایا کہ ایوان تجارت مختلف شعبوں میں سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کرکے غیر ملکیوں کی جگہ ملازمتیں دلانے کا ایک طویل پروگرام بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بیشتر ماہر ایسے غیر ملکی ہیں جن کے پاس کوئی اعلیٰ ڈگری نہیں ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم دینے والی کسی بھی یونیورسٹی سے اس کی نہ تعلیم حاصل کی ہے اور نہ تربیت ۔ سعودی نوجوان ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہنر سیکھ کر اس میں کمال پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام نجی اداروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو رواج دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ الشثری نے کہا کہ جو سعودی تربیتی پروگرام میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ ریاض ایوان تجارت کی ویب سائٹ پر جاکر اندراج کرا لیں۔ 

شیئر: