Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور کا نوجوان کمسن ملازم سمیت دوستوں کے ہاتھوں قتل

لاہور:  دوستوں کے ہاتھوں طالب علم اور اس کے کمسن ملازم کے لرزہ خیز قتل کے بعد پولیس نے معاملے کی گتھی سلجھانے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نواں کوٹ نامی علاقے میں دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نجی یویورسٹی میں زیر تعلیم 24 سالہ ارسلان نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ اس کے 2 دوست ملنے کے لیے آئے ہیں، لہٰذا کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے، بعد ازاں 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی ڈرائنگ روم سے واپس لوٹ کر نہیں آیا۔ چند گھنٹے بعد ارسلان کی بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی لاشیں پڑی تھیں اور ان کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق قتل سے متعلق کچھ بھی کہنا فی الحال قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کا جلد پتا لگا لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پروہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کویقینی بنایا جائے، طاہر زمان

شیئر: