Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سرکاری وکیل پر گولیاں برسا کر قاتل فرار

حافظ آباد:  پنجاب میں نامعلوم نے سرعام فائرنگ کرکے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سول کورٹ میں پراسیکیوٹر نائلہ امجد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خاتون سرکاری وکیل نائلہ امجد کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے جبکہ پولیس نے شواہد جمع کرکے قاتلوں کی تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے محسن خان کولاہور طلب کر لیا

شیئر: