ایف سی کے آپریشنز میں 2 دہشت گرد مارے گئے
کوئٹہ: ایف سی کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کیے جن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔