Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ خاتون کو 2 نئے مصنوعی ہاتھ لگا دیئے گئے

لندن ۔۔۔ برطانیہ میںڈاکٹروں نے 12گھنٹے طویل آپریشن کے بعد خاتون کو دونوں مصنوعی ہاتھ لگادیئے۔تفصیلات کے مطابق کورین ہٹن نامی خاتون 2013ءمیں شدید نمونیا کا شکار ہوئیں جس کے بعد ان کی جان تو بچ گئی لیکن ان کے دونوں ہاتھ اور پیر کاٹ دیئے گئے تھے۔5برس سے ہاتھوں کی پیوندکاری کی منتظر برطانوی خاتون کولیڈز جنرل انفرمری میں کیے جانے والے12 گھنٹے طویل پیچیدہ آپریشن میں2 نئے ہاتھ لگا دیئے گئے۔اس کامیاب آپریشن کا اعلان ’فائنڈِنگ یوئیر فیِٹ‘ نامی اس خیراتی ادارے نے کیا جس کی بنیاد خود 47 سالہ کورین نے ڈالی تھی۔آپریشن کے بعد کورین ہٹن نے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’اب میرے ہاتھ ہیں، اور بالکل ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے میرے ہاتھ تھے۔ میری انگلیاں ہیں، میں انہیں ہلا سکتی ہوں۔ ویسے مجھے ابھی ایسا کرنا نہیں چاہیے، مگر مجھے یقین نہیں آرہا میں اس وقت کتنی خوش ہوں بیان نہیں کر سکتی۔
 

شیئر: