Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کا دورہ نیوزی لینڈ مکمل ناکامی کے ساتھ ختم

آکلینڈ: سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 35رنز سے ہارنے کے بعد سری لنکا کا دورہ نیوزی لینڈ مکمل ناکامی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا ۔سری لنکن ٹیم اس دورے میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی فتح کا مزا نہ چکھ سکی ۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو نقصان دہ ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ نے قائم مقام کپتان ٹم ساوتھی کی قیادت میں کھیلے گئے میچ میں7وکٹوں پر 179رنز بنا کر سری لنکا کو180رنز کا ہدف دیا ۔ نیو زی لینڈ کے ڈابریسویل 44رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کیریئر کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے اسکاٹ کوگلی نے ناقابل شکست35اور سابق کپتان روس ٹیلر نے33رنز بنائے ۔سری لنکن بولرز کاسن رجیتھا نے3اور کپتان لیستھ ملنگا نے2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن پوری ٹیم 17ویں اوور میں 144رنز پر آوٹ ہو گئی ۔آل راونڈر تھیسارا پریرا 43اور کوشل پریرا23رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کے ہر بولر نے وکٹ لی تاہم لوکی فرگوسن اور اش سوڈھی3،3وکٹوں کے ساتھ کامیاب ثابت ہوئے ۔فتح گر اننگز کھیلنے والے ڈگ بریسویل مین آف دی میچ قرار پائے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: