Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زبیر حمزہ ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے 100ویں کھلاڑی

 
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان فا ف ڈو پلیسس ایک میچ کی پابندی کی وجہ سے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شریک نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ نوجوان بیٹسمین زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 100ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔23سالہ زبیر کے کیریئر کا یہ پہلا انٹرنیشنل میچ بھی ہے ۔ ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔اوپنرفخر زمان، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسس کی جگہ ڈین ایلگر کررہے ہیں ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: