Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو بڑے شہروں میں پٹرول اسٹیشن قائم کریگی

ریاض۔۔۔ آرامکو مملکت کے مختلف شہروں میں پٹرول اسٹیشن قائم کریگی۔ "ریٹیل کو " نامی کمپنی قائم کردی گئی ہے جس نے بڑے شہروں میں پٹرول اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ریٹیل کو کے سربراہ احمد السبیعی نے الریاض اخبار کو بتایا کہ آرامکو ریٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ریٹیل کو کے تحت گاڑیوں کے علاوہ جہازوں کو بھی فیول فراہم کیا جائے گا۔ ریٹیل کو کے تحت صارفین کو نہ صرف بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی بلکہ پٹرول اسٹیشنوں کے حوالے سے موجودہ  تاثر تبدیل کیاجائے گا۔ ریٹیل کو کے پٹرول اسٹیشنوں میں جدید آلات نصب ہونگے جن کے ذریعے صارفین تمام اسمارٹ طریقوں سے ادائیگی کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آرامکو کمپنی ایک عرصہ سے ریٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 
 
 

شیئر: