بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلم ’’مانیکار نیکا‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کے لئے کوئی بھی دبائو نہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کی نمائش کی تاریخ میں تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’مانیکارنیکا‘‘ کی ریلیز میں تاخیر یا جلد نمائش کے لئے ہم پر کوئی دبائو نہیں ڈال سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کے لئے بہت پرجوش ہیں اور فلم کے بارے میں انہیں اپنے مداحوں کے ردعمل کا شدید انتظار ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت اس فلم میں لکشمی بائی کا کردار ادا کریں گی جبکہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔