بالی وڈ کے سلمان خان کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف سامنے آیاہے ۔ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کے والد سلیم خان نے بتایا ہے کہ سلمان طالبعلمی کے دور میں پرچے لیک کرواکر نقل کرکے پاس ہواکرتے تھے۔سلیم خان نے کہا کہ ان کے گھر ایک شخص امتحانی پرچہ لیک کراکر لےکر آیاکرتاتھا ۔سلمان اس کی بھرپور مہمان نوازی کرتے تھے۔