Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکنامکس کا پورا پرچہ نقل کیا تھا، عمران ہاشمی

     بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے امتحان میں اکنامکس کا پرچہ نقل کر کے دیا جس میں ان کے 70فیصد نمبر آئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ میں ہندوستانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا، کرپشن اور دیگر مسائل کی عکاسی کی گئی ہے جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ عمران ہاشمی نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنے متعلق حیران کن سچائی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اکنامکس کے مضمون میں کمزور تھا۔ میں نے امتحان میں اکنامکس کا پورا پرچہ نقل کر کے دیا۔ میرے کزنز مجھے یہ کہہ کر تنگ کرتے تھے کہ میں امتحان میں فیل ہو جائوں گا ۔ مجھے یاد ہے کہ بندرا سنٹر میں امتحان کے نگران نے کہا کہ اکنامکس کا پیپر مشکل ہے، آپ کے پاس 40 منٹ ہیں، کتابیں کھولیں اور کاپی کریں ،کوئی آئے گا تو میری ذمہ داری نہیں ہو گی۔ جو بھی کرنا ہے جلدی کیجئے ۔ ہم نے ایسا ہی کیااور اس پیپر میں میرے 70فیصد نمبر آئے کیونکہ اس وقت ہر کوئی سوالیہ پیپر یا مارک شیٹ خرید رہا ہوتا تھا۔ میں اس بات کی حمایت نہیں کرتا لیکن لوگ ایسا کرتے تھے۔    
 

شیئر:

متعلقہ خبریں