Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمبا نے 200 کروڑ کمالئے

بالی وڈ کی سمبا نے ریلیز سے اب تک سینما باکس آفس پر 200 کروڑ کا بزنس کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹی کی نئی فلم سمبا 12 روز قبل ریلیز ہوئی تھی ۔پچھلے ہفتے تک فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی تھی۔ بیرون ملک بھی فلم کا بہترین بزنس ریکارڈ کیا گیا تاہم اب فلم 200 کروڑ کماکر بلاک بسٹر ہٹ بن گئی ہے۔ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلمی جوڑی سینمابینوں میں مقبول ہورہی ہے۔

 

شیئر: