بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکار سجنے دت کے ساتھ کام کے خواہشمند تھے۔ ان کی یہ خواہش فلم ’’شمشیرا‘‘ میں کام کرکے پوری ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار سجنے دت کو دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کا بہت بڑا خواب تھا جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پورا ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا کی اس فلم میں اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرناکسی چیلنج سے کم نہیں۔’’شمشیرا‘‘ میں دونوں اداکار پہلی بار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جلوہ گر ہونگے ۔ یہ فلم آئندہ سال 31 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔