Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 لاکھ 17 ہزار غیر قانونی افراد پکڑے جاچکے

ریاض۔۔۔ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 24 لاکھ 17 ہزار غیر قانونی افراد پکڑے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 1879358 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 370311 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ 167411 ایسے افراد گرفتار ہوئے ہیں جو مملکت میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے یا سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت سے جانے کی کوشش میں مصروف تھے۔ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر اب تک 957 شہریوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے 940 کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انہیں رہا کردیاگیاہے جبکہ باقی شہریوں کیخلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ 
 

شیئر: