Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ کی تجدید میں تیسری مرتبہ تاخیر پر مملکت سے بیدخل ؟

ریاض۔۔۔ اقامہ کی تجدید میں تیسری مرتبہ تاخیر کرنے والے کو مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا۔پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر500ریال ، دوسری مرتبہ تاخیر پرایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ تاخیر کرنے پر اقامہ تجدید نہیں ہوگا۔ یہ بات ریاض کے محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ بریگیڈیئر محمد بن نایف الہباس نے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانوں کی تفصیلات محکمہ پاسپورٹ کی ویب سائٹ پر درج ہیں جہاں واضح طور پر یہ شق بھی موجود ہے کہ اقامہ قوانین میں تیسری مرتبہ تجدید کرنے میں تاخیر کرنے والے کو مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا۔ تیسری مرتبہ تاخیر پر کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ تارکین اور ان کے کفلاءکو چاہئے کہ ابشر اور مقیم ویب سائٹ کے ذریعہ اقامہ کی تجدید کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ کسی مشکل میں نہ پھنس جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقامہ ختم ہونے کے بعد تارک وطن سے کام نہیں لیا جاسکتا۔ اسے مملکت کے مختلف شہروں میں نقل وحرکت کی بھی اجازت نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین اور کفیلوں کی سہولت کے لئے تمام کام آن لائن کر دیئے ہیں۔ اقامہ اور لیبر کارڈ کی تجدید کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ کے دائرہ کار کے تمام کام نمٹانے کے لئے جوازات کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔ 
 

شیئر: